شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا، ایک ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں پر یہ پانچواں حملہ ہے۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر یار محمد گلشن معمار تھانے میں تعینات تھا  جاں بحق سب انسپکٹر ڈیوٹی کرکے  گھر جارہا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناردرن بائی پاس پر افسر کو نشانہ بنایا۔آئی جی سندھ نے ناردرن بائی پاس پرفائرنگ سے پولیس اہلکارکی شہادت کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیرسے فوری رپورٹ طلب کرلی۔