پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں پھر سے اضافہ ہواہے اور 32 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1114 افراد متاثر ہوئے. گزشتہ کئی دنوں سے کورونا سے اموات کم ہو کر 20 تک آ گئیں تھیں تاہم آج ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہوا!۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 21 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید ایک ہزار 114 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 77 ہزار 402 ہو گئی ہے جبکہ 32 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات 5 ہزار 924 ہو گئی تاہم دو لاکھ46 ہزار 131 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ۔ ایک ہزار 179 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی!۔





0 Comments