ئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لئے. عالمی وبا کی پھیلتی ہوئی شدت سےصورتحال انتہائی تشویش ناک ہو گئی ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا کے 52 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے کے بعد متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں کورونا وبا کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو گئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 15.83 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارتی وزارت صحت کے مطابق  پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 052123 کیسز  رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1583752 ہو گئی ہے۔ بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں775 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے بعد بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی  تعداد 34 ہزار نو سو اڑسٹھ ہو گئی ہے ۔گذشتہ  24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد  32 ہزارپانچ سو تریپن  ہے جس کے بعد موذی مرض سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد1020528  بتائی جا رہی ہے۔بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد باون لاکھ آٹھ ہزار دو سو بیالیس ہو گئی ہے ۔